بحرین تا کالام سڑک کو کھول دیا گیا، وزیرِ اعظم شہباز شریف

اسلام آباد(آن لائن)وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بحرین تا کالام سڑک کو بحال کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔یہ بات وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود راستے کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا گیا ہے ، راستے کی بحالی پر این ایچ اے، ایف ڈبلیو او اور 11 کور کے اہلکار لائقِ تحسین ہیں۔انہوں نے متاثرینِ سیلاب اور سیاحوں سے بحرین تا کالام سڑک جلد کھولنے کا وعدہ کیا تھا۔