اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوئتریس 2 روزہ دورے پر آج جمعہ کو اسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد (آن لائن)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوئتریس 2 روزہ دورے پر آج جمعہ کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ترجمان دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئتریس 9 سے 10 ستمبر کو پاکستان کا دورہ کریں گے،یو این سیکرٹری جنرل پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے، دورے کے دوران یو این سیکرٹری جنرل پاکستانی قیادت اور اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، سیکرٹری جنرل سیلاب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کریں گے اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سکرٹری جنرل کا دورہ متاثرین کی انسانی اور دیگر ضروریات کے لیے ہم آہنگ اور مربوط بین الاقوامی ردعمل کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا، سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے فلڈ ریسپانس پلان کی فنڈنگ کے لیے 160 ملین امریکی ڈالر کی اقوام متحدہ کی فلیش اپیل کی فعال طور پر حمایت کی۔