اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیربرائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عمران بچاؤ بیانیے کا مقصد اداروں پردباؤ ڈال کر رعایتیں لینا ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے خاتون جج کو دھمکیاں دیں اور غیر مشروط معافی بھی نہیں مانگی۔ لاڈلہ سرے عام ادروں کے خلاف بیان بازی کر کے خود کو قانون سے بالا سمجھتا ہے۔ الفاظ کے ساتھ کھڑے نہیں تو معافی مانگے، عمران بچاؤ بیانیے کا مقصد اداروں پردباؤ ڈال کر رعایتیں لینا ہے،عمران خان فوج اور عدلیہ کے خلاف متنازع بیانات دے کر کہتے ہیں حکومت ان کو اداروں سے لڑوا رہی ہے،انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان فوج اور عدلیہ کے خلاف متنازع اور عجیب و غریب بیانات حکومت کے کہنے پر دے رہے ہیں؟ اب کہتے ہیں فوج اور عدلیہ پر ایسے تنقید کرتے ہیں جیسے باپ بیٹے پر کرتاہے،شیری رحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اداروں کے خلاف یہ کس طرح کی بیان بازی کا سلسلہ شروع کیا ہے؟ اب یہ مسلسل آرمی چیف کی تقرری کے معاملے پر جلسوں میں باتیں کر رہے ہیں۔ تقرری کے معاملے پر پی ٹی آئی کا بیانیہ قابل افسوس ہے، ان کے بیانات تقرری کے معاملے کو متنازع بنانے کے مترادف ہیں۔
Load/Hide Comments



