اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک کو دشمن سے بچایا، بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، قوم شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔جو بھی ہماری مسلح افواج اور عوام کے درمیان تعلقات کو ٹھیس پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے وہ پاکستان کا دوست نہیں،یوم دفاع و شہدا کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان مانومنٹ شکر پڑیاں کا دورہ کیا، یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے یاد گار شہدا پر حاضری کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہدا نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک کو دشمن سے بچایا، بھارت کے ناپاک عزائم خاک میں ملائے، قوم شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم آج اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کر رہی ہے جنہوں نے آج سے 57 سال پہلے پاکستان پر اندھیرے میں حملہ کرنے والے دشمن کیخلاف ملک کا دفاع کیا۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے افسروں اور جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے نہ صرف دشمن سے بچایا بلکہ ایک ایک چپے کی حفاظت کی اور دشمن کے دانٹ کھٹے کر دئیے، پاکستان کی افواج نے اللہ کے سہارے اور اپنے عقیدے، مصمم ارادے سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے۔انہوں نے کہا ہے کہ پوری قوم آج اپنے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اکٹھی ہے جنہوں نے بھارتی جارحیت کے خلاف مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں نچھاور کر دیں، ہماری مسلح افواج اور عوام نے مل کر ہماری علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی بھارتی سازشوں کو ناکام بنایا۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ جو بھی ہماری مسلح افواج اور عوام کے درمیان تعلقات کو ٹھیس پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے وہ پاکستان کا دوست نہیں ہے، آئیے ایک قوم کے اس بندھن کو مضبوط کریں.
Load/Hide Comments



