شہدا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہمارا پرچم سربلند ہے، آرمی چیف

راولپنڈی (آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ شہداء کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہمارا پرچم سربلند ہے،تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حافظت کیلئے پرعزم ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق یوم دفاع کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہماری آزادی اور امن شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہے، شہدا کی بے مثال قربانیوں کی بدولت ہی ہمارا پرچم سربلند ہے۔قوم ہمارے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، 6 ستمبر افواج پاکستان کے غیر متزلزل عزم کی علامت ہے، قوم کی حمایت سے مسلح افواج تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت کیلئے پرعزم ہیں، بہادر پاکستانی قوم کی حمایت سے مسلح افواج نے تمام مشکلات کے باوجود مادر وطن کی حفاظت یقینی بنائی ہے، انہوں نے کہا کہ قوم اپنے ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے، ہماری آزادی اور امن ان شہداء کی بے مثال قربانیوں کے مرہون منت ہیں، ہمارے شہداء نے جانیں دے کر قومی پرچم کو بلند رکھا۔