وزیراعظم شہبازشریف کا گلگت بلتستان کے سیلاب زدہ علاقوں بوبر اور غذر کا دورہ

غذر(آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے گلگت بلتستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں بوبر اور غذر کا دورہ کیا اور بارش و سیلاب سے متاثرہ افراد سے ملاقات کی، وزیراعظم کو غذر میں بارشوں اورسیلاب سے ہونیوالے نقصانات اور امدادی کارروائیوں پربریفنگ دی گئی۔دورہ کے موقع پر سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن اور وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان قمر زمان کائرہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیراعظم نے گلگت میں ششپر گلیشیئر ہنزہ کے سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کئے.گلگت ائیر پورٹ پر منعقدہ تقریب میں وزیراعظم نے ششپر گلیشیئر کے سیلاب سے متاثرہ 9 افراد کو فی کس 8 لاکھ روپیاور 6 متاثرین کو 5 لاکھ روپے
مالیت کے چیک تقسیم کئے۔قبل ازیں اسلام آباد میں ترکیہ کے وزیر داخلہ سلیمان اور وزیر ماحولیات مراد کرم کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب زدگان کے لئے ترکیہ کی بروقت اور قابل قدر امداد کو دونوں برادر ملکوں کے درمیان شاندار تعلقات کا عظیم عکاس قرار دیا ہے اور مشکل گھڑی میں پاکستان کی ہمیشہ مدد کرنے پر ترکیہ کے عوام کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم نے وفد کو بتایا کہ سیلاب سے 300 بچوں سمیت ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔