اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کا سب سے بڑا فیلڈ ہسپتال کراچی میں قائم کر دیا گیا، ترجمان اماراتی سفارتخانہ کے مطابق پاک، امارات موبائل گورنمنٹ ڈگری کالج عبداللہ شاہ غازی گوٹھ سکیم 33 میں قائم کیا گیا ہے جہاں بارشوں اور سیلاب متاثرہ افراد کو علاج معالجے کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔فیلڈ ہسپتال میں گائنی، اطفال، قلب، میڈیسن، جلدی امراض کے ماہر ڈاکٹرز موجود ہیں جبکہ ہسپتال میں ادویات فراہمی، خون کے ٹیسٹ مفت جاری ہیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ بچوں اور خواتین کے لیے ہسپتال میں صحت آگہی سیشنز بھی منعقد کیے جا رہے ہیں، پاکستانیوں نے دل کھول کر زاید گونگ انیشیئٹو امارات، اماراتی سفارتخانہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
Load/Hide Comments



