اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فوری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں وفاقی. وزیر نے یہ ہدایات فلڈ ریلیف کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں این ڈی ایم اے کے حکام نے وفاقی وزیر کو ملک میں سیلاب کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا بریفنگ کے دوران این ڈی ایم اے نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں شدید بارش ریکارڈ کی گہی جبکہ اوکاڑہ, ساہیوال اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے مجموعی طور پر 75 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سندھ میں 53، کے پی میں 16، جی بی میں 5 اور بلوچستان میں دو افراد شامل ہیں وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ہر متاثرہ ضلع کے نقشے تیار کریں تاکہ متاثرین جو کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں انکی تعداد کا اندازہ لگایا جا سکے اور انکی مدد میں آسانی ہوسکے. بریفنگ کے دوران فاقی وزیر نے سیکرٹری صحت کو ہدایت کی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں صحت کی تازہ ترین صورتحال پر صوبوں کے ساتھ فوری طور مشاورت کریں اور پھر بدھ کو ہونے والی کمیٹی کے اجلاس میں تفصیلی بریفنگ بھی دیں..
Load/Hide Comments



