اسلام آباد(آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا (ٹویٹر، فیس بک)پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے نام پر چلنے والے تمام اکاؤنٹ فیک ہیں۔عدالت عظمٰی کا کسی سوشل میڈیا سائٹ پر کوئی اکاؤنٹ نہیں۔ ترجمان عدالت عظمیٰ کی طرف سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے نام سے چلنے والے تمام اکاؤنٹس کے خلاف ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو کارروائی کے لیے کہہ جا چکا ہے۔
Load/Hide Comments



