تباہ کن سیلاب،وزیر اعظم شہبازشریف کا دورہ یواے ای منسوخ
اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات (یواے ای) کا دورہ منسوخ کردیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے 2 ستمبر کو یواے ای کے دورے پر جانا تھا۔وزیراعظم نے ملک میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے دورہ منسوخ کردیا ہے۔