وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سکھر، ریلیف کیمپ پہنچ گئے

سکھر(آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سکھر، ریلیف کیمپ پہنچ گئے، متاثرین کیساتھ گھل مل گئے، محکمہ آبپاشی و سکھر انتظامی افسران کو متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہمی کی ہدایات، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے حالیہ بارش کے باعث سکھر اضلاع میں ہونے والی تباہ کاریوں کا جائزہ اور متاثرین کو حکومتی امداد و ریلیف فراہمی کے حوالے سے دورہ کیا دورے کے دوران انکے ہمراہ وفاقی وزیر خارجہ بلاو ل بھٹو زرداری، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وفاقی وزیر سید خورشید احمد شاہ، ن لیگ صوبہ سندھ کے رہنما سید شاہ محمد شاہ سمیت دیگر وزراء موجود تھے، دورہ ریلیف کیمپ پر وزیر اعظم پاکستان متاثرین خواتین کیساتھ گھل مل گئے اور انہوں نے متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہمی کی یقین دہانی کرائی اور محکمہ آبپاشی و سکھر انتظامی افسران کو ہدایات دی کہ وہ متاثرین کی بحالی و امداد کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی سے کام نہ لیں حکومت وقت متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہمی کیلئے کوشش کر رہی ہے.