اسلام آباد(آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے پرتپاک خیر مقدم اور بہترین میزبانی پرقطری حکومت، عوام اور شیخ تمیم بن حمد الثانی کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ دورہ قطر سے وطن واپسی پر اپنے ایک پیغام میں وزیر اعظم نے کہا کہ قطر کا اہم دورہ مکمل کرکے آج پاکستان واپس جارہے ہیں، دورہ قطر کے دو اہم پہلو قابل ذکر ہیں، پاکستان اور قطر مستقبل کے بارے میں واضح و یژن رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیزی سے بدلتی دنیا میں نئے مواقع سامنے آرہے ہیں اس لیے دونوں ممالک تعلقات کے لیے معاشی تعاون کو مرکزی حیثیت دینے کی ضرورت سے آگاہ ہیں۔
Load/Hide Comments



