وزیراعظم کا فیفا ورلڈ کپ سٹیڈیم 974 کا دورہ

دوحہ(آن لائن)وزیراعظم کا فیفا ورلڈ کپ سٹیڈیم 974 کا دورہ،، اسٹیڈیم پہنچنے پر وزیراعظم کو اسٹیڈیم کا گائیڈڈ دورہ کروایا گیا، فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کے لیے قطر کی حکومت کی جانب سے کی گئی وسیع تیاریوں کے بارے میں بتایا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانیوں کو اس حقیقت پر فخر ہے کہ فٹ بال، “الریحلہ”، جو کہ فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کا آفیشل میچ بال پاکستان میں بنایا گیا ہے وزیراعظم نے دنیا کے سب سے بڑے کھیلوں کے ایونٹ کے لیے جدید ترین سہولیات کے قیام میں قطر کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے فٹ بال اسٹیڈیم کی شان و شوکت اور اس سے منسلک سہولیات کی تعریف کی، جس میں قطری ثقافت اور شناخت کی عکاسی کی گئی ہے. وزیر اعظم نے قطر کے عوام اور قیادت کو میگا ایونٹ کے انعقاد میں شاندار کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے ورلڈ کپ سے متعلق بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں پاکستانی افرادی قوت کے اہم کردار کو سراہا. وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانیوں کو اس حقیقت پر فخر ہے کہ فٹ بال، “الریحلہ”، فیفا ورلڈ کپ قطر 2022 کا آفیشل میچ بال پاکستان میں بنایا گیا ہے.