وزیراعظم نے قومی ایتھلیٹس کو ملاقات کیلئے مدعو کرلیا

اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایتھلیٹس کو ملاقات کیلئے وزیر اعظم ہاؤس میں مدعو کرلیا،ذرائع نے بتایا کہ کامن ویلتھ گیمز و اسلامک گیمز کے ہیروز کے اعزاز میں 22اگست کو تقریب ہو گی،کامن ویلتھ گیمز و اسلامک گیمز میں جیولن تھرو اسٹار ارشد ندیم، ویٹ لفٹر نوح دستگیر، ریسلر انعام بٹ سمیت دیگر کو کیش انعامات سے نواز ا جائے گا۔وزیر اعظم شہباز شریف ملاقات کے دوران قومی اتھلیٹس کی حوصلہ افزائی بھی کریں گے۔یاد رہے کہ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے دو گولڈ، تین سلور، تین برونز میڈل جیتے تھے۔