اسلام آباد(آن لائن)پاکستانی کوہ پیما سرباز علی خان نے کیرئیر کی بارہویں ایٹ تھازنڈر سر کر لی ہے۔سرباز علی نے گزشتہ روز صبح 8080 میٹر بلند چوٹی گیشربرم ون کو سر کیا جس کے بعد سرباز علی 8 ہزار میٹر سے بلند 12 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے ہیں۔32 سالہ کوہ پیما سرباز نے اس سے قبل رواں سال کنچنجونگا اور مکالو کو سر کیا تھا۔سرباز علی نے 2017 میں نانگا پربت اور 2018 میں کیٹو کی چوٹی سر کی تھی جبکہ 2019 میں سرباز نے لوٹسے، براڈ پیک اور مناسلو کو سرکیا تھا۔مایہ ناز کوہ پیما سرباز علی نے گزشتہ سال اناپورنا، ایوریسٹ، گیشربرم ٹو اور داولاگیری سر کی۔سرباز علی خان تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بننے کے لیے پرعزم ہیں۔سرباز علی کے ساتھ کوہ پیما سہیل سخی نے بھی گیشربرم ون کی چوٹی کو سر کیا ہے۔
Load/Hide Comments



