آسٹریلوی پچ ماہر ڈیمیئن ہوف کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

لاہور (آن لائن) آسٹریلوی پچ ماہر ڈیمیئن ہوف نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ ڈیمیئن ہوف نے اسٹیڈیم کی پچز اور گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ کا جائزہ لیا۔آسٹریلوی ماہر نے گراؤنڈ کی تیاری کے لیے استعمال ہونے والی مشینری کا بھی معائنہ کیا۔پی سی بی کیوریٹر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ آغا زاہد نے ڈیمیئن ہوف کو بریفنگ دی۔آسٹریلوی ماہر پی سی بی کے کیوریٹرز اور مقامی کوچز کو پچز کی تیاری پر لیکچرز بھی دیں گے۔ڈیمیئن ہوف 2 ہفتے کے لیے پاکستان آئے ہیں۔وہ لاہور کے بعد ملتان، کراچی اور راولپنڈی میں موجود ٹیسٹ سینٹرز کا بھی دورہ کریں گے۔