شعیب اختر فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپس آگئے

اسلام آباد (آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد پاکستان واپس آگئے۔شعیب اختر نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنا سامان لیے گاڑی میں بیٹھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ الحمدلِلہ! سفرِ حج مکمل کر کے واپس پاکستان آ رہا ہوں۔شعیب اختر نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کا خصوصی شکریہ کہ انہوں نے مجھے بطورِ مہمانِ خصوصی رکھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر احرام پہنے اپنی تصاویر جاری کی تھیں۔شعیب اختر نے اپنے مداحوں کو اس ٹوئٹ میں بتایا تھا کہ وہ سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔