وزیر اعلی پنجاب کا انتخاب،سپیکر چوہدری پرویز الہی نے حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں کا اجلاس آج طلب کرلیا

لاہور (آن لائن)وزیر اعلی پنجاب کے انتخاب کے معاملہ پرسپیکر چوہدری پرویز الہی نے حکومت اور اپوزیشن کے نمائندوں کا اجلاس آج (منگل کو) طلب کر لیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب اسمبلی کی بزنس ایڈوائری کمیٹی کا اجلاس آج منگل کے روز ساڑھے گیارہ بجے اسمبلی سیکریٹریٹ میں ہوگا۔ اجلاس میں ڈپٹی سپیکر سردار دوست مزاری کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔صوبائی وزرا سید حسن مرتضی، سردار اویس لغاری اور ملک احمد خان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اپوزئشن لیڈر سبطین خان، بشارت راجہ، چوہدری ظہیر الدین کو بھی اجلاس کا دعوت نامہ جاری کردیا گیا ہے۔تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر میاں محمود الرشید، اراکین اسمبلی ندیم کامران اور خلیل طاہر سندھو بھی شامل ہوں گے۔اجلاس میں وزیر اعلی کے انتخاب کے حوالے سے بات چیت کی جائے گء سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وزیر اعلی کا انتخاب افہام و تفہیم سے یقینی بنانے کے لیے مشاورت ہوگی۔