فرح گوگی کیخلاف ریڈوارنٹ جاری کریں گے، عطا تارڑ

لاہور(آ ن لا ئن) مسلم لیگ ن کے صوبائی وزراء عطا تارڑ اور ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہم فرح گوگی کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے جا رہے ہیں، مقصود چپڑاسی کے بارے میں سنتے تھے ہم نے پکڑ لیا ہے،پاکستان کو بیرونی خطرہ نہیں، عمران خان کی اندرونی سازش سے ہے۔ عمران خان کا توشہ خان سے بہتر نام نہیں دیا جاسکتا،اتوار کے روز مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے ملک احمد خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد اکنامک زون میں فرح گوگی نے 10 ایکڑ کی انڈسٹریل پلاٹ نام کروا لیا اور فرح گوگی نے60 کروڑ روپے کے پلاٹ کو 8 کروڑ 30 لاکھ میں نام کروایا، اس کیس میں جو ملزمان گرفتار کیے ان کا 4،4 مہینے ٹرائل نہیں چلے گا،انہوں نے کہا کہ معصومانہ خواہش دیکھیں کہ 3 قیراط نہیں بلکہ بڑا ڈائمنڈ چاہیے، ہیروں کی پوٹلیاں بنتی تھیں، پوٹلیاں باہر جاتی تھیں اور وہاں ہیرے بیچے جاتے تھے، وزیر اعظم کی دسترس میں توشہ خانہ ہوتا ہے اور یہ واحد چیز ہے جس کو وزیر اعظم خود ہاتھ ڈال سکتا ہے،عطا تارڑ نے کہا کہ ایک ملک کے سربراہ نے برا منایا اور انہوں نے بلیک مارکیٹ سے گھڑی اٹھوائی، ان سے کہتا ہوں 60 کروڑ کا معاملہ ڈیفائن کر دیں، آپ حصے دار ہیں اور سرٹیفائیڈ چور وہ ہے جس نے گھڑیاں بیچیں،انہوں نے کہا کہ جہاں ہاتھ ڈالو ایک دو ارب کے ڈاکے نکل آتے ہیں، اربوں کے اسیکنڈلز ہیں اور فرح گوگی کو کیوں واپس نہیں لاتے،ہم فرح گوگی کے خلاف ریڈ وارنٹ جاری کرنے جارہے ہیں، ان کے وزیر کان میں کہتے تھے، خان صاحب اسلامی ٹچ، اب آپ اپنا زور لگا لیں ہم اپنا زور لگائیں گے،رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ جس نے آپ پر احسان کیا آپ نے اس کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، انہیں علم ہے فرح گوگی ایک منٹ میں ان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنے گی۔