عمران خان عوام کو بھاشن دینے کی بجائے میڈیا کا سامنا کریں، پلوشہ خان

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان بند کمرے میں بیٹھ کر ایک عدد کیمرہ کے کانفرنس کرنے کی بجائے صحافیوں کے سامنے پریس کانفرنس کریں۔ ہفتہ کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو بھاشن دینے کی بجائے میڈیا کا سامنا کریں اور ان کے سوالات کا جواب دیں، ملکی معیشت اور خارجہ امور کو تباہ کرنے کے بعد عمران خان میڈیا سے چھپ رہے ہیں، عمران خان ملک کے واحد وزیراعظم رہے ہیں جنہوں نے دوست ممالک کے حکمرانوں کی طرف سے ملنے والے تحائف بازار میں بیچ کر ملک کی جگ ہنسائی کرائی ہے، بطور وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف ان کے باپ کا مال نہیں تھا بلکہ یہ ملکی امانت تھی، نیب اب عمران خان کے خلاف توشہ خانہ لوٹنے پر ریفرنس کیوں نہیں بھیجتا؟