اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ انشااللہ آج 2جولائی پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ تاریخی ہوگا، میں راولپنڈی سے پریڈ گراؤنڈ تک ریلی کی قیادت کروں گا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ جلسہ سیاسی عدم استحکام، سخت گرم موسم میں لوڈشیڈنگ اور پیٹرول قیمتوں میں اضافے کیخلاف ہے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف آج (ہفتہ کو) پریڈ گراؤنڈ میں حکومت مخالف احتجاج کرنے جارہی ہے، پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کا موضوع’چوروں کو ریلیف، عوام کو تکلیف’رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کو دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں عوامی جلسے کا این او سی جاری کردیا گیا ہے۔اسلام آباد انتظامیہ نے این او سی میں کہا ہے کہ احتجاج کے دوران ریاست کے خلاف نعرے بازی نہیں ہوگی، پریڈ گراؤنڈ میں احتجاج مقررہ وقت میں ختم کرنا ہوگا اور دھرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
Load/Hide Comments



