اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک سے پاکستان میں ترکمانستان کے سفیر عطاجان مولاموف نے ملاقات کی ہے۔ملاقات کا مقصد ترکمانستان-افغانستان-پاکستان-بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔وزیر نے تاپی منصوبے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور منصوبے کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ترکمانستان کی جانب سے کثیرالجہتی منصوبے کے لیے اسی عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کو قدرتی گیس کی اضافی فراہمی کی ضرورت کے پیش نظر تاپی منصوبے کی جلد تکمیل اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے ترکمانستان کی جانب سے منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں۔
Load/Hide Comments



