امپورٹڈ حکومت روس سے سستا تیل خریدنے کے بجائے عوام پربوجھ ڈال رہی ہے،عمران خان

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت مسلسل عوام پرناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے۔ عمران خان نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ روس سے سستا تیل خریدنے کے بجائے امریکا کی حکومت تبدیل کرنے کی سازش کے نتیجے میں اقتدار میں ا?نے والی امپورٹڈ حکومت مسلسل عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے خود کو 1100 بلین روپے کا این ا?ر او 2 دے دیا ہے۔ مجموعی طورپرپیٹرول کی قیمت میں 99 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 133 روپے اضافہ ہوا۔عوام اس کے خلاف کل ہمارے احتجاج میں شرکت کریں۔