امریکی وفد کا ڈی ایف سی ونڈ پاور پراجیکٹس کے پاور پرچیز ایگریمنٹس پر نظر ثانی کا عندیہ

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے مزید سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، حکومت برآمدات کے فروغ بالخصوو آٹوموبائل اور دیگر برآمدات کو بھی فروغ دے رہی ہے
سے گذشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے تجارتی اور کاروباری امور کے خصوصی نمائندے دلاور سید کی سربراہی میں وفد نے یہاں ملاقات کی۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا موجودہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے مزید سازگار ماحول فراہم کرنے کے پر عزم ہے۔ ملاقات میں امریکی اقتصادی اور تجارتی امور کے حکام سمیت امریکی سفارتخانے کے سینئر افسران اور دیگر نے بھی شرکت کی۔ وزیر خزانہ نے وفد کو موجودہ حکومت کو درپیش معاشی چیلنجز سے آگاہ کیا۔ مفتاح اسماعیل نے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومت کی پالیسیوں اور اصلاحات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا اصلاحات کا مقصد جی ڈی پی، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور ملکی برآمدات بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کے لئے مزید سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا حکومت برآمدات کے فروغ بالخصوو آٹوموبائل اور دیگر برآمدات کو بھی فروغ دے رہی ہے۔ امریکی وفد نے ہوا، قابل تجدید توانائی، ٹیکسٹائل اور زرعی شعبے سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں اپنی دلچسپی ظاہر کی۔ وفد نے عندیہ دیا کہ ڈی ایف سی ونڈ پاور پراجیکٹس کے پاور پرچیز ایگریمنٹس پر نظر ثانی کرے گا۔و زیر خزانہ نے کہا حکومت توانائی، برآمدات اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔