پی ٹی آئی کے پاس سیاست کیلئے سوائے سازش کے کچھ نہیں، شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے پاس سیاست کے لئے ‘اندورنی سازش’ اور ‘بیرونی سازش’ کے علاوہ کچھ نہیں، وفاق میں بیٹھ کر عمران خان عالمی سازش کی باتیں کرتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں شیری رحمن نے کہا کہ تحریک انصاف کے قائد کہتے ہیں ان کے خلاف عالمی سازش ہوئی ہے، باقی پارٹی رہنماء کہتے ہیں ان کے خلاف پارٹی میں اندر سازش ہوئی ہے، تحریک انصاف کے پاس سیاست کے لئے ‘اندورنی سازش’ اور ‘بیرونی سازش’ کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔ وفاق میں بیٹھ کر عمران خان عالمی سازش کی باتیں کرتے ہیں۔ ان کے دیگر رہنماء اپنے حلقوں میں پارٹی کے اندر ہونے والی سازشوں کا ذکر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تقسیم شدہ پارٹی کے خلاف کسی کو سازش کرنے کی ضرورت ہی نہیں، عمران خان پاکستان کے لئے نہ صرف معاشی بلکہ خارجی بحران بھی چھوڑ کر گئے ہیں۔ ان کے پاس بات کرنے کے لئے اپنی کارکردگی نہیں مفروضی بیانیہ ہے۔