لاہور (آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب کوایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں مر یم نواز نے کہا پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں کیونکہ انکے اپنے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں۔حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے۔2018 ء میں پنجاب کے عوام سے انکا مینڈیٹ چھیننے سے لے کر فرح گوگی، بردار، پیرنی صاحبہ-منی گالہ گینگ کے ذریعے پنجاب کے پیسہ اور وسائل پر ڈاکے ڈالنے اور اب پنجاب کے عوام کا حق انکو نا لینے دینا، صوبے کے عوام کے لئیے مشکلات پیدا کرنا، پنجاب کے خلاف فتنہ خان کے جرائم کی فہرست طویل ہے۔
Load/Hide Comments



