اسلام آباد (آن لائن)) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نیوٹر لز سے رابطے اور توشہ خانہ کے بارے میں سوالوں کا جواب دیئے بغیر گاڑی میں بیٹھ گئے۔تاہم عمران خان نے صحافی کے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔اسلام ا?باد میں سیمینار سے واپس جاتے ہوئے صحافیوں نے عمران خان پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ تقریب کے بعد ایک صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب کیا ابھی بھی نیوٹرلز سے رابطہ ہوتا ہے؟ ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب توشہ خانہ سے کیا خریدا، کیا بیچا؟جس کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ یہ توشہ خانہ نہیں توچہ خانہ ہے۔صحافی نے سوال کیا کہ خان صاحب آپ صحافیوں کے سوالات کا جواب کیوں نہیں دیتے؟ لیکن جواب دینے کے بجائے عمران خان مسکرا کر گاڑی میں بیٹھ گئے-
Load/Hide Comments



