اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف نے 2 جولائی کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ بدھ کے روز صدر پی ٹی آئی اسلام آباد علی نواز اعوان نے پریڈ گراؤنڈ میں 2 جولائی کے اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک جلسے کی اجازت نہ دینے کے اقدام کو اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے، صدر تحریک انصاف اسلام آباد علی نواز اعوان نے اسلام آباد انتظامیہ کے خلاف عدالت میں دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرامن جلسہ بنیادی آئینی حق ہے،اسلام آباد انتظامیہ پرامن احتجاجی جلسے کی اجازت نہیں دے رہی،عدالت سے استدعا ہے کہ انتظامیہ کو جلسے کی اجازت دینے کا حکم جاری کرے۔
Load/Hide Comments



