وزیر خزانہ سے کرغزستان کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرغزستان کے سفیر سے ملاقات کے دوران کیا، ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، کرغزستان کے سفیر کا کہنا تھا کہ کرغزستان کی حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کی خواہاں ہے۔ تجارت، سرمایہ کاری اور کاروبار کو بڑھانے کیلئے تیار ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا دوست ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔ وزیر خزانہ نے کرغز سفیر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مواقع سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے سفیر کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے مکمل تعاون کی یقین دھانی کروائی۔