مریم نواز2 جولائی کو انتخابی مہم کا آغاز کریں گی

لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کسی سینئر نائب صدر مریم نواز لاہور کی چار صوبائی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی انتخابی مہم دو جولائی سے چلانے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز ہفتہ، اتوار، پیر اور منگل کے روزلاہور کے چار حلقوں میں منعقدہ جلسوں سے خطاب کریں گی جبکہ مزید 16 حلقوں میں انتخابی مہم چلانے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔