اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظورلی

اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور اسد عمر کی الیکشن کمیشن نوٹس کے خلاف دائر درخواستوں پر الیکشن کمیشن اور پی ٹی آئی کے وکلاء کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کرلی۔ کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔ عدالت سے پی ٹی آئی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی، دوران سماعت جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کی مصروفیت والی دن آگئے ہیں سماعت کب تک ملتوی کرنا چاہتے ہیں؟ جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جولائی کی کوئی بھی تاریخ رکھ لیں جس پر عدالت نے کہا کہ دس جولائی کو عید ہے اس دن کو کیوں نہ رکھیں؟ الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عید کے بعد کوئی تاریخ رکھ لیں،عمران خان اور اسد عمر کے وکیل بیرسٹر علی ظفر عدالت میں پیش نہ ہوئے ان کی جگہ جونیئر وکلاء نے عدالت میں حاضری لگوائی جبکہ اٹارنی جنرل بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے،عدالت نے کیس کی سماعت عید کی بعد تک کے لئے ملتوی کردی۔