فیصل آباد(آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما وسابق وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار واپس آرہے ہیں وہ پاکستان کی ضرورت ہیں انکے خلاف تمام مقد مات سیاسی تھے، اسحاق ڈار پاکستان کی معاشی حالات کو بہتر سمجھتے ہیں، وزیر خزانہ بننے کا فیصلہ اسحاق ڈار خود کریں گے، پی ڈی ایم کی حکومت کو عوام کی مشکلات کا احساس ہے مہنگائی اور دیگر مسائل کا تمام قومی سیاسی جماعتوں نے مل کر مقابلہ کرنا ہے ملک کو اپنے پاں پر کھڑا کرنے کے لیے سخت فیصلے کررہے ہیں بہتری میں وقت لگے گا،وزیر اعظم میاں شہباز شریف سمیت مسلم لیگ کی قیادت آج بھی اپنے مقدمات میں عدالتوں میں پیش ہورہی ہے، عمرانی فتنے کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے عوام اب ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے تحریک انصاف کے نااہل اور کرپٹ ٹولے نے چار سالوں میں ملکی معشیت کا بیڑا غرق کر دیا اور اب الزامات دو ماہ کی حکومت پر لگار ہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک خصوصی انٹرویو کے دوران اورچلنمر 65 گ ب میں چوہدری بشیر احمد جٹ اور اشرف جٹ چھوٹے بھائی اور چوہدری اولیس جٹ چوہدری عبداللہ جٹ، چوہدری مصطفی جٹ بعد معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمرانی حکومت پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کر کے گئی ہم، دنیا سے کٹ کر زندگی نہیں گزار سکتے ملکی استحکام اور کے ساتھ ملکی وقار بھی ہمیں عزیز ہے عمرانی فتنہ احتجاج کے نام پر ایک بار پھر فساد کی دھمکیاں دے رہا ہے ہم ان پر واضح کرنا چاہتے ہیں اب ان کے چہروں کے نقاب اتر گئے اس موقع پر امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 100 چوہدری عدیل گجر، فہیم ارشد چوہدری، باسط چوہدری محمد احمد جٹ و دیگر بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments



