عمران خان نفرت کا پیامبر ہے، ملک کے تمام اداروں کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا: خواجہ آصف

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ کچھ عرصہ قبل ہمارے آرمی چیف نے کینیڈا کا دورہ کیا،کینیڈا کی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے آرمی چیف کے دورے پر تنقید کی ہیرکن پارلیمنٹ نے انسانی حقوق اور پاک فوج کے حوالے سے ذکر کیا۔ذکر کیا گیا کہ پاک فوج کی مداخلت کی وجہ سے عمران خان کی حکومت گئی عمران خان نفرت کا پیامبر ہے۔عمران خان نے ملک کے تمام اداروں کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا اتنا بہادر ہے کہ ضمانت ملنے تک کے پی کے سے باہر نہیں نکلا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں نقطہ اعتراض پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کینیڈا میں بھی مسلمانوں کے ساتھ متعصبانہ رویہ ہے۔کینیڈا میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوتی ہیں جن کا ہمیں علم ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا اکثریت اس وقت ایوان میں موجود ہے اقلیت باہر بیٹھی ہے مغربی ممالک کو کشمیر یا فلسطین میں مظالم کیوں نظر نہیں آتے کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے سب سے زیادہ واقعات ہوتے ہیں خواجہ آصف نے کہا کہ سابق حکومت نے ناصرف ملک کے اندر لوگوں کو تقسیم کیا بلکہ اورسیز پاکستانیوں کو بھی تقسیم کیا عمران خان نفرت کا پیامبر ہے۔عمران خان نے ملک کے تمام اداروں کو مخالفین کے خلاف استعمال کیا اتنا بہادر ہے کہ ضمانت ملنے تک کے پی کے سے باہر نہیں نکلا انہوں نے کہا کہ ہم کینیڈا سے بہتر تعلقات کے خواہاں ہیں اگر کینیڈا کا ایک رکن پارلیمینٹ بولے گا تو جواب آئے گا اسطرح ہمارے ادارے اور ادارے کے سربراہ کو تنقید کا نشانہ بنایا تو جواب دیا جائے گا وزیراعظم عدالت میں خود جاتے ہیں مگر یہ ویڈیو لنک کے ذریعے بیان ریکارڈ کرواتا ہے عمران خان کی وجہ سے ایک بندہ ہمیں کینیڈا کی پارلیمینٹ میں کھڑا ہو کر گالی دیتا ہے، خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو تقسیم کیا ماضی میں ہماری مخالف جماعتوں سے اختلاف رہا مگر ہمارے سماجی رشتے تباہ نہ ہوئیپاکستان کے تمام اداروں کو اس نے اپنے مخالفوں کیخلاف استعمال کیا ہمارے چیف آف سٹاف کی ذات کو نشانہ بنایا گیا ہے،برطانیہ میں بھی ایسا کیا گیا مگر یہ ماحول کس نے فراہم کیا گیا عمران خان کی لیگسی معیشت کے کھنڈرات کے علاوہ کچھ نہیں عمران خان نے معاشرے کے اندر دراڑ ڈالی ہے الحمداللہ ہماری حکومت کو تین ماہ ہو گئے ہیں ہم نے کسی کے گریبان میں ہاتھ نہیں ڈالا،اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا کہ اسپیکر صاحب شاہ محمود قریشی نے ایوان میں کھڑے ہوکر استعفی دیا تھا میں نے آپ سے رولنگ مانگی تھی لیکن جواب نہیں آیا کینیڈا کے رکن پارلیمنٹ کی طرف سے اداروں کی ہرزہ سرائی کی مذمت کرتے ہیں پورا ایوان اس کی مذمت کرتا ہے-