سی پیک کے تحت جاری سکی کناری ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نے چیلنجز کے باوجود ایک اور سنگ میل عبور کرلیا

اسلام آباد(آن لائن)چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت جاری سکی کناری ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نے چیلنجز کے باوجود ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پروجیکٹ مکمل ہونے پر قومی گرڈمیں 884 میگاواٹ سستی بجلی کااضافہ ہوگا۔سفارت خانے کے مطابق ’سی پیک پاور پروجیکٹ سکی کناری ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نے چیلنجز کے باوجود کامیابی سے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا ہے –