تحریک انصاف پر پابندی اورعمران خان پر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے،عائشہ گلالئی کا چیف جسٹس کو خط

اسلام آباد (آن لائن) عائشہ گلالئی نے چیف جسٹس آف پاکستان سے چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف ازخودنوٹس لیکر غداری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔اپنے خط میں عائشہ گلا لئی نے لکھا کہ عمران خان آرمی سمیت ملکی اداروں پر بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، عمران خان پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر خانہ جنگی چاہتے ہیں،عمران خان بار بار نیوٹرل کا لفظ استعمال کر کے اداروں کو دھمکا رہے ہیں،سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف از خود نوٹس لے کر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے،عائشہ گلالئی نے خط میں مزید کہا کہ عمران خان کی جماعت تحریک انصاف پر پابندی عائد کر کے عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ پر ڈالا جائے۔