اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے بھاری اکثریت سے جیت لئے ہیں،پہلے مرحلے میں 14 اضلاع میں بھاری اکثریت حاصل کرنے پر تمام امیدواروں، پارٹی قیادت، کارکنان اور ووٹرز کو مبارکباد پیش کرتی ہوں، پیرکے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں اکثریت سے کامیابی پیپلز پارٹی کی عوامی مقبولیت کا ثبوت ہے، انہوں نے کہا پارٹی کی جڑیں آج بھی پہلے کی طرح مضبوط ہیں، پیپلز پارٹی حقیقی عوامی نما ئندہ پارٹی اور وفاق کی زنجیر ہے،سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی چیئرمین بلاول بھٹو کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے، انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بلدیاتی، ضمنی اور عام انتخابات میں بھی پیپلز پارٹی اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی۔
Load/Hide Comments



