اسلام آباد (آن لائن)سابق وفاقی وزیرخزانہ اورمسلم لیگ ن کے رہنمااسحاق ڈارکی وطن واپسی کافیصلہ ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار جوگزشتہ کئی سال سے لندن میں مقیم ہیں ان کی وطن واپسی کا فیصلہ ہو گیا ہے،وہ جولائی کے دوسرے ہفتے میں وطن واپس لوٹیں گے،وطن واپسی پر وہ پہلے سینیٹر کی حثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،سینیٹر کا حلف اٹھانے کے بعد وہ وزیرخزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔ واضح رہے موجودہ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل رکن پارلیمنٹ نہیں ہیں اس لیے وہ 6 ماہ تک وزارت کے عہدے پر نہیں رہ سکتے جس کی وجہ سے مسلم لیگ ن نے اسحاق ڈار کی وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے۔
Load/Hide Comments



