اسلام آباد (آن لائن)پاکستان کوآئی ایم ایف کی جانب سے ساتویں اور آٹھویں جائزے کا میمورنڈم موصول ہوگیا ہے جس کے بعد جولائی کے شروع میں قرض کی قسط ملنے کا امکان ہے۔منگل کے روز اپنے ٹوئٹر پیغام میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض معاہدے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، آئی ایم ایف نے ساتویں اور آٹھویں جائزے کا میمورنڈم پاکستان کو دے دیا،میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز موصول ہوا،پاکستان کو جولائی کے شروع میں آئی ایم ایف سے نئی قسط مل جائے گی۔
Load/Hide Comments



