کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈبلیو ایچ او کا بروقت تعاون مثالی رہا،صادق سنجرانی

اسلام آباد (آن لائن) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈبلیو ایچ او کا بروقت تعاون مثالی رہا،پاکستان اس خطے کا واحد ملک ہے جہاں اس وبائی مرض کو موثر انداز میں قابو کیا گیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں عالمی ادارہ صحت کے نمائندے ڈاکٹر پلیتھا گونراتھنا سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں کورونا وائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈاکٹر پلیتھا نے چیئرمین سینیٹ کو ڈبلیو ایچ او کے پاکستان میں منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ڈبلیو ایچ او کا بروقت تعاون مثالی رہا، ا نہوں نے کہا پاکستان اس خطے کا واحد ملک ہے جہاں اس وبائی مرض کو موثر انداز میں قابو کیا گیا۔ امید ہے ڈبلیو ایچ او پاکستان کے لیے تعاون کی فراہمی جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا پاکستانی عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے میں عالمی ادارہ صحت نے ہمیشہ مدد کی ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کورونا وائرس (کوویڈ 19) ویکسین تک رسائی کے لیے بہترین تعاون فراہم کرنے پر ڈاکٹر پلیتھا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا انسداد پولیو کے اقدامات کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں کہا عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے