اسلام آباد (آن لائن) حج حالیہ برسوں میں بہت مہنگا ہو گیا ہے 5 سال میں خرچ کئی گنا بڑھ گیا،اس کی وجہ پٹرول کی تیزی سے بڑھتی قیمت اور جہاز کے ہوا سے باتیں کرتے کرایے ہیں، البتہ کم خرچ میں حج کرنے کی ایک ترکیب ابھی باقی ہے کہ بائی روڈ حج کو دوبارہ رائج کیا جاے۔اگرپاکستان اور سعودی عرب کی حکومتیں اجازت دیں اور اپنی گاڑی پر پاکستان سے حج یا عمرے کا سفر کریں تو اس سے سفر خرچ کئی گنا کم ہوگا۔ وسطی پنجاب سے مکہ مکرمہ تک ایک طرف کا کل فاصلہ تقریبا 5000 کلومیٹر ہے، اس اعتبار سے دوطرفہ فاصلہ لگ بھگ 10000 کلومیٹر ہوا، مدینہ طیبہ اس سفر میں راستے میں ہی آتا ہے۔ اچھی اور آرام دہ کار عام طور پر کم از کم بھی دس کلومیٹر کی ایوریج دیتی ہے، بعض کاریں بارہ پندرہ اٹھارہ کی ایوریج دیتی ہیں، اگر دس کلومیٹر فی لٹر کی ایوریج کا حساب لگایا جائے تو سفر میں کل 1100 لیٹر پیٹرول درکار ہوگا۔
Load/Hide Comments



