اسلام آبا ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی نئے آئین بنانے کی کوشش ناکام بنا دی، اسد عمر

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی ایک نیا آئین بنانے کی کوشش کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب کی 5 ریزرو سیٹس پر لوٹوں کی جگہ تحریک انصاف کے نامزد امیدواروں کو نوٹیفی کرنے کا حکم جاری کر دیا، پنجاب کی جعلی حکومت کے دن پورے ہونے جا رہے ہیں۔