اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری نے آمر جنرل پرویز مشرف کو اقتدار سے نکال دیا تھا، عمران خان تو صرف کٹھ پتلی تھے۔ عمران خان سیاسی طور پر صرف میڈیا پر زندہ ہیں مگر پھر بھی ان کی حالت یہ ہے کہ اکیلے اور میڈیا کے بغیر پریس کانفرنس کرتے ہیں۔ انہیں خوف ہے اور بخوبی جانتے ہیں کہ وہ صحافیوں کے سوال کے جوابات نہیں دے پائیں گے اس لئے وہ میڈیا کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں۔ میڈیا آفس سے جاری ہونے والے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ جو سیاستدان میڈیا کا سامنا نہیں کر سکتا وہ عام انتخابات میں عوام کا سامنا کیسے کرے گا۔ فیصل کریم کنڈی نے عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ صرف ٹک ٹاک کیا کریں۔
Load/Hide Comments



