چینی وفد کا 4 سال بعد دورہ لاہور

لاہور (آن لائن) پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے 18 رکنی چینی وفد نے لاہور کا دورہ کیا۔ 4 سال کے طویل وقفے کے بعد چینی وفد کا یہ پہلا دورہ تھا۔ وفد نے لاہور میوزیم کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چین گیلری کے قیام پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفد کے ارکان نے لاہور عجائب گھر میں چینی گیلری پر کھڑے ہو کر سیلفیاں بنائیں جبکہ وفد کے سربراہ نے میڈیا سے اردو میں بات چیت کی-