ؓبہاول پور(آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان پر عملاً پیپلز پارٹی،تحریک انصاف،ن لیگ اور جے یو آئی کی حکومت ہے عوام دشمن اور ملک دشمن بل پاس کروانے میں یہ ایک پیج پر ہے ان لوگوں نے مہنگائی،بیروزگاری،کرپشن اور لاقانیت میں اضافے کے سوا آج تک قوم کو کچھ نہیں دیا حکمرانوں نے سالمیت،خود مختیاری،عزت اور مستقبل کو امریکا اور ورلڈ بنک کے ہاتھوں بیچ دیا ہے۔وہ مہنگائی،بیروزگاری،کرپشن اور سودی معیشت کے خلا ف تحریک کے پہلے مرحلے میں بہاول پور ریلوے اسٹیشن پر ٹرین مارچ کے استقبال کے لیے آنے والے کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔سراج الحق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کا گریبان پکڑ کر کڑے احتساب کے ذریعے لوٹی دولتواپس لائے گے اور جن لو گوں نے ہمارے بچوں کا نوالہ چھینا ہے انکو جیلوں میں ڈالے گے عدل و انصاف کے نظام کے نفاذ کے لیے قوم ہمارا ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے ک ہم 75 سال میں ریلوے کے نظام کو ٹھیک نہیں کر سکے اس ملک میں مہنگائی اور کرپشن میں اضافے کے لیے سب جما عتوں نے اپنا حصہ ڈالا ہے۔
Load/Hide Comments



