پشاور(آن لائن) خیبرپختونخوااسمبلی نے مالی سال2022-23کیلئے بجٹ پاس کرلیا ایوان نے 1332ارب کے64مطالبات زرکی منظوری دیدی اس دوران اپوزیشن نے حکومتی استدعاپر اپنی تمام کٹوتی کی تحاریکیں واپس لے لیں قبل ازیں متعلقہ وزرائنے اپنے محکموں کے اخراجات کے حوالے سے مطالبات زرپیش کئے صوبائی اسمبلی نے فنانس بل2022بھی منظورکرلیابل پراپوزیشن کی بیشتر ترامیم جیسے نسوارپرٹیکس بڑھانے،حلف نامہ کی فیس میں کمی ودیگر مستردکردی گئیں اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محمودخان نے بجٹ پاس ہونے پر وزیرخزانہ انکی ٹیم،کابینہ اراکین کومبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخواحکومت نے صوبے کی تاریخ میں متوازن بجٹ پیش کیا اپوزیشن کی مثبت تجاویز پرعملدرآمد ضرورت کرینگے ایم ایم اے اوراے این پی دورمیں سڑکوں کے منصوبے التوا کاشکاررہے بدقسمتی سے پاکستان پرجنہوں نے حکمرانی کی اس میں چالیس سال دوپارٹیوں ن لیگ اورپی پی نے حکومت کی 75سالوں میں 23مرتبہ آئی ایم ایف کے پاس جاناپڑا اور20مرتبہ یہ دوبڑی جماعتیں آئی ایم ایف کے پاس گئیں اب کہتے ہیں کہ ملک کو تحریک انصاف نے بربادکیاہے سابقہ حکومتیں پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست کی جانب گامزن کرنے میں ناکام رہی، پی ٹی آئی جب اقتدارمیں آئی توخزانہ خالی تھا سابق وزیراعظم عمران خان نے ساڑھے تین سال اس ملک کو ٹریک پر لگایا بیرونی سازش کے تحت منتخب حکومت کو ہٹادیاگیا عمران خان نے آزادخارجہ پالیسی کی بات کی انہوں نے یواین میں اسلام کی بات کی جب انہوں نے آئی ایم ایف کاکچکول توڑنے کی بات کی توملک کے ساتھ وہی ہوا جونہیں ہوناچاہئے تھا آج ڈالر کی اڑان دیکھ لی جائے بجلی لوڈشیڈنگ اورمہنگائی کے حالات دیکھیں 5.27یونٹ آج بجلی میں اضافہ ہواہے بڑی مچھلیوں کو ٹیکس کے زمرے سے نکالا جارہاہے ہماری حکومت کی روس کیساتھ سستی بجلی وپٹرول کی بات ہورہی تھی ہم نے آزادخارجہ پالیسی کی کوشش کی جس کی عمران خان کو سزادی گئی آج کا وزیراعظم کپڑے بیچنے کی بات کرتاہے آیا یہ بیان انکوزیب دیتاہے اس ریمارکس پر ن لیگ کے اراکین آپے سے باہرہوگئے اورایوان میں شورشرابہ شروع کردیا وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ حکومت نے دو ماہ میں سٹیل اور سیمنٹ مہنگاکردیاہے گندم پر پابندی کیلئے سرحدوں پر پھاٹک نہ لگائیں صوبے کے لوگ پاکستانی ہیں پاکستانی وسائل پردیگرصوبوں کی طرح خیبرپختونخواکابھی حق ہے ہم اپناحق لے کررہیں گے پی ایس ڈی پی سے ہمارے سکیمو ں کو نکالاجارہاہے ضم شدہ اضلاع کامرجڑکرناہی تھاتوڈائریکٹ صوبے کے ساتھ انضمام کرلیتے سوارب روپے کا وعدہ پورانہیں کیاجارہا وفاق نے ضم اضلاع کے فنڈپر21ارب کاکٹ لگایاجب اہلیت نہیں تھی تو پنگاکیوں لیا؟اس پرایک دفعہ پھر ن لیگ کے اختیارولی اپنی نشست پر کھڑے ہوگئے جس کے بعدڈپٹی سپیکر کی ہدایت پر سارجنٹ ایٹ آرمزکے ذریعے اختیارولی کو ایوان سے باہر نکال دیا گیااوراگلے دودن تک اسمبلی اجلاس میں انکی آمد پرپابندی لگادی گئی وزیراعلیٰ نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہاکہ پیسکوکی مضبوطی کیلئے جوفنڈدئیے تھے وفاقی مشیر نے ایم پی ایز کے فنڈکے عوض جوکام ہیں وہ آلات دینے سے انکار کردیا ہے ہم اپناحق ضرور لینگے بجٹ پرتبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 33فیصدترقیاتی بجٹ عوام کو دے رہے ہیں اس کے علاوہ دوسوارب عوام پر براہ راست خرچ کررہے ہیں انصاف ہیلتھ کارڈ،انصاف فوڈکارڈ،کسان کارڈ،ویٹ سبسڈی،آئماکرام اعزازیہ،ایجوکیشن کارڈ،نوجوانوں کو آئی ٹی ٹریننگ،مفت ادویات، قرضہ جات،بچوں کو مفت تعلیم کی مد میں عوام کو سہولیات دی جائیں گی ریونیوہم نے30ارب سے بڑھاکر75ارب تک پہنچادیاہے 18لاکھ نوکریاں پیداکیں لیٹریسی شرح52سے55فیصدتک پہنچ گئی پولیس میں اصلاحات لائیں منشیات کے خلاف نیٹ اچھاکام کررہاہے ابابیل فورس کے تحت چھوٹے کرائمزکنٹرول کررہے ہیں انصاف مراکزاورکمانڈکنٹرول سنٹرزبناچکے ہیں انہوں نے کہاکہ فاٹامرجڈبڑاچیلنج تھا جوالحمداللہ بڑی خوش اسلوبی سے یہ عمل مکمل ہوا آج قبائلی نمائندے ایوان میں موجودہیں یہ ایک تاریخ ہے جوصوبے میں پی ٹی آئی حکومت دورمیں رقم ہوئی قبائلی اضلاع میں پہلی مرتبہ جنرل اورلوکل گورنمنٹ الیکشن کرائے گئے ہم نے قبائلی علاقوں کیلئے مختلف قوانین بنائے سپیشل اے آئی پی پروگرام رکھاگیا –
Load/Hide Comments



