اسلام آباد (آن لائن) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے وضاحت کی ہے کہ سْپرٹیکس تمام شعبوں کی بجائے 13 مخصوص سیکٹرز پر لاگو ہوگا، باقی تمام سیکٹرز پر 4 فیصد سپر ٹیکس لگایا گیا ہے، سپرٹیکس پچھلے 4 بجٹ کا خسارہ کم کرنے کیلئے لگایا گیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں وضاحت کی ہے کہ حکومت نے تمام سیکٹرز پر صرف 4 فیصد سپر ٹیکس عائد کیا ہے، جبکہ ان تمام سیکٹرز میں صرف مخصوص سیکٹرز پر مزید 6 فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے، جس سے مخصوص شعبوں کیلئے 10 فیصد سپر ٹیکس بن جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 13مخصوص شعبوں کیلئے ٹیکس کی شرح 29 فیصد سے 39 فیصد ہوگی۔ جبکہ باقی تمام شعبوں پر4 فیصد اضافے کے ساتھ سپرٹیکس 33 فیصد ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ سپرٹیکس پچھلے 4 بجٹوں کا خسارہ کم کرنے کیلئے صرف ایک بار کیلئے لگایا گیا ہے۔
Load/Hide Comments



