اسلام آباد (آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود جیل میں قید علی وزیر کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ہے اور اسمبلی سیکرٹریٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی محسن داوڑ نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز جاری ہوجانے کے باوجود قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نہ لانے کا معاملہ ایوان میں اٹھا دیا اور کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے مگر انھیں ایوان میں لایا نہیں گیا،وہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں انہیں ڈسچارج نہیں کیا جارہا ہے،سپیکر قومی اسمبلی نے علی وزیر کے ایوان میں نہ لانے پر برہمی کا اظہار کیا اور نوٹس لیتے ہوئے اسمبلی سیکرٹریٹ کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
Load/Hide Comments



