اسلام آباد(آن لائن)کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر ایک مرتبہ پھر نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹرب(این سی او سی)کو فعال کر دیا گیا ہے چار مہینے بعد پہلا اجلاس وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر میجر جنرل عامر اکرام اور ویڈیو لنک پر صوبوں کے ہیلتھ سیکرٹریز اور نماییدے بھی موجود رہے اجلاس میں عبدالقادر پٹیل کو کروناوائرس کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی ملک بھر میں کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام پہلوؤں کا بغور جائزہ لیا گیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک بھر کی 85 فی صد ابادی کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ھے جبکہ پچھلے چند دنوں میں کرونا کے کے کیسز میں معمولی اضافہ ہوا ھے صورت حال کی سخت مانیٹرنگ کی جارہی ھے۔ وزیر صحت نے اس ٹارگٹ کے حصول پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاو کیلئے بھر پور عملی اقدامات کیے جارھے ہیں کرونا وائرس سے نمٹنے صورتحال کی کڑی نگرانی کی جاوائرس سے بچاو کیلئے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں۔ وفاق اور صوبے ملکر کر عوام کو کرونا وائرس سے بچاو کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنارھے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں ویکسینیشن اور ٹیسٹنگ نظام کو مزید تیز کرنے کی ضرورت ھے ۔
Load/Hide Comments



