پنجاب کا سال 2022-23 ء کا 3236ارب روپے مالیت کابجٹ منظور

لاہور(آن لائن)پنجاب کا مالی سال برائے 2022-23 ء کا 3236ارب روپے مالیت کابجٹ منظور کر لیا گیا، بجٹ 2022-23 ء کی منظوری کے بعد پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں یکم جولائی2022ء سے مجموعی طورپر30 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی جس میں جبکہ مہنگائی کے پیش نظر گریڈایک سے 19تک ملازمین کو بنیادی تنخواہ میں 15فیصد خصوصی اضافی الاؤنس بھی شامل ہے اسی طر ح مزدور کی کم ازکم تنخواہ 25ہزار مقرر”وزیر اعلیٰ لیپ ٹاپ اسکیم” کو بھی یکم جولائی سے بحال کردیا گیا، پرتعیش گھروں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ جبکہ اسٹیمپ ڈیوٹی کی شرح ایک فیصد سے بڑھا کر دو فیصد کردی گئی،صوبائی محصولات کی مد میں 24 فیصد اضافے کیساتھ پانچ سو ارب سے زائد کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔تفصیل کے مطاجلاس میں اپوزیشن نے شرکت نہیں کی ،گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے احکامات پر ایوان اقبال میں منعقد ہ پنجاب اسمبلی کااجلاس دو گھنٹہ اکاون منٹ کی تاخیر سے پینل آف چئیرمین خلیل طاہر سندھو کی زیر صدارت شروع ہوا۔ اجلاس میں اویس لغاری نے بحث سمیٹی۔