لاہور (آن لائن) پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوف و ہراس میں مبتلا، وفاقی دارالحکومت ا سلام آباد، پنجاب اور پشاور سمیت شمالی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملتان، بھکر، پھالیہ،کمالیہ کوہاٹ،شبقدر،مہمند مالاکنڈ،سوات،بونیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور اس کا مرکز افغانستان کے صوبے خوست سے 44 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔زلزلے کی شدت 6.1 تھی اور اس کا مرکز افغانستان کے صوبے خوست سے 44 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔ابھی تک کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئی ہیں۔
Load/Hide Comments



